اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمن نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس سال کردستان کے علاقے میں دو ریفرنڈم کروائے جائیں گے۔ ایک ریفرنڈم کرد آبادی کے تمام علاقوں کی کردستان کے علاقے کی قلمرو میں واپسی کے لئے انجام دیا جائے گا اور دوسرا ریفرنڈم کردستان کے علاقے کی عراق سے جدائی اور آزاد و خود مختار علاقے کے لئے کیا جائے گا۔ دوسری جانب کردستان کے رہنماؤں نے کردستان کی آزادی کو تسلیم کروانے کے لئے مختلف ملکوں کی مثبت آراء کو حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اسی دائرے میں عراق کے کردستان کے علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی نے حالیہ دنوں میں عربی و غیر عربی سفارتی وفود سے ملاقاتیں کی ہیں۔ بعض خبری ذرائع نے اسی طرح، صہیونی فوج کے آئندہ کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عراق کے کردستان کے علاقے کی آزادی کے حوالے سے صہیونی حکومت کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے حال ہی میں عراق کے کردستان کے علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی سے رابطہ کرکے، عراق کے کردستان کے علاقے کی آزادی کے حتمی فیصلے کے بعد فوجی معاہدوں پر دستخط کیئے جانے کی بات کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲